Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / بین الاقوامی فلائٹس میں بم رکھنے کی جھوٹی اطلاع

بین الاقوامی فلائٹس میں بم رکھنے کی جھوٹی اطلاع

نئی دہلی 5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بم رکھنے کی جھوٹی اطلاع پر آج بین الاقوامی 2 پروازوں کو واپس طلب کرلیا گیا جس میں ایک فلائٹ یہاں اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ سے پرواز کیلئے تیار تھی۔ ایرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ گورگاؤں میں واقع دہلی ایرپورٹ کال سنٹر کو صبح کی اولین ساعتوں 1.30 بجے دھمکی آمیز ٹیلیفون کالس موصول ہوئے۔ ٹیلی فون کرنے والے نے یہ ادعا کیاکہ 3 بین الاقوامی فلائٹس ہانگ کانگ جانے والی جیٹ ایرویز، ہانگ کانگ جانے والی کیتھی پسیفک ایرویز اور زوریچ جانے والی سوئیس ایر میں بم نصب کردیئے گئے جوکہ بعدازاں جھوٹے کالس ثابت ہوئے۔ تاہم اس وقت تک جیٹ ایرویز اور کیتھی پسیفک فلائٹس روانہ ہوگئی تھیں جبکہ سوئس فلائٹ پرواز کیلئے تیاری میں تھی۔ بم خطرات کا جائزہ لینے والی کمیٹی نے بتایا کہ جیسے ہی 2 بجے شب دھمکی موصول ہوئی، جیٹ ایرویز اور کیتھی پسیفک فلائٹس کو فی الفور واپس طلب کرلیا گیا۔ سوئس ایر کی فلائٹ جوکہ گراؤنڈ پر تیار تھی۔

TOPPOPULARRECENT