Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / بین الاقوامی لافٹر یوگا چیف کا دورہ حیدرآباد

بین الاقوامی لافٹر یوگا چیف کا دورہ حیدرآباد

حیدرآباد ۔ 29 ۔ جولائی : ( این ایس ایس ) : اے بی سی لافنگ کلب کے زیر اہتمام 8 اور 9 اگست کو صدر بین الاقوامی لافٹر یوگا ڈاکٹر مدن کٹاریہ حیدرآباد شہر کا دورہ کریں گے ۔ چیرمین کلب مسرس ایس پنجوانی نے آج یہاں میڈیا کو بتایا کہ ڈاکٹر کٹاریہ جو کہ فزیشن اور جسلوک ہاسپٹل کے سابقہ رجسٹرار ہیں ۔ 8 اگست کو صبح 6 تا 8-30 بجے دن پبلک گارڈن نامپلی میں سجاتا اسکول کے طلبہ کے ساتھ ایک مشاورتی اجلاس میں شرکت کریں گے جب کہ 12-30 بجے دن سفیل گوڑہ میں لافٹر اجلاس اور 4-30 بجے دن دیونار اسکول فار بلائینڈ میں اپنا پروگرام پیش کریں گے ۔ جب کہ دوسرے دن 6 بجے صبح جی ایس ملکوٹے پارک وٹھل واڑی میں عوامی اجلاس اور سمینار میں شرکت کریں گے جب کہ صبح 9-30 تا 5 بجے شام کے درمیان اگرسن بھون بابو خاں اسٹیٹ بشیر باغ میں اساتذہ کے تربیتی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔۔

 

کانچہ ایلیا کو جاری کردہ نوٹس سے دستبرداری کا مطالبہ ، آج احتجاج کا اعلان
حیدرآباد ۔ 29 ۔ جولائی : ( این ایس ایس ) : گولہ کرما ہکولہ پوراٹا سمیتی ( جی کے ایچ پی ایس ) نے حکومت تلنگانہ اور پولیس سے مطالبہ کیا کہ وہ پروفیسر کانچہ ایلیا کو جاری کردہ نوٹس سے دستبرداری اختیار کرلیں ۔ سمیتی کے صدر مسٹر سرینواس یادو جنرل سکریٹری ڈی ناگیش یادو اور دیگر عہدیداروں نے کانچہ ایلیا کو جاری کردہ نوٹس کی مذمت کی اور اس سے دستبرداری کا مطالبہ کیا ۔ بصورت دیگر ٹینک بنڈ پر 30 جولائی کو احتجاجی پروگرام منظم کرنے کا اعلان کیا ۔ انہوں نے ادیب ، شعراء ، فنکاروں اور دانشوروں سے خواہش کی کہ وہ احتجاجی پروگرام شرکت کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT