Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / بین الاقوامی میلہ میں سرقہ کے واقعات

بین الاقوامی میلہ میں سرقہ کے واقعات

فرید آباد ۔ 4 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) سورج کنڈ انٹرنیشنل کرافٹس میلہ میں 3 سیاحوں کی تحویل سے 1.6 لاکھ روپئے نقد اور بعض اہم دستاویزات کا سرقہ کرلیا گیا ۔ پونے کی ساکن خاتون امرپالی سنگھانیہ نے پولیس میں یہ شکایت کی کہ کل ان کے 30 ہزار روپئے اور بعض اہم دستاویزات کا سرقہ کرلیا گیا جبکہ ان کی سہیلیوں ارچنا اور مینا(متوطن مدھیہ پردیش) کے بھ

فرید آباد ۔ 4 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) سورج کنڈ انٹرنیشنل کرافٹس میلہ میں 3 سیاحوں کی تحویل سے 1.6 لاکھ روپئے نقد اور بعض اہم دستاویزات کا سرقہ کرلیا گیا ۔ پونے کی ساکن خاتون امرپالی سنگھانیہ نے پولیس میں یہ شکایت کی کہ کل ان کے 30 ہزار روپئے اور بعض اہم دستاویزات کا سرقہ کرلیا گیا جبکہ ان کی سہیلیوں ارچنا اور مینا(متوطن مدھیہ پردیش) کے بھی 50 ہزار روپئے اور 500 ڈالر کا سرقہ کرلیا گیا۔ ایک اور واقعہ میں دہلی کی ایک خاتون رینو بھروجہ کے بھی 50 ہزار روپئے اور دستاویزات اڑالئے گئے۔ پو لیس نے نامعلوم سارقوں کے خلاف کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔

TOPPOPULARRECENT