Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / بین الاقوامی پتنگ میلہ میں 8 لاکھ افراد کی شرکت

بین الاقوامی پتنگ میلہ میں 8 لاکھ افراد کی شرکت

حیدرآباد 15 جنوری ( پی ٹی آئی ) سنکرانتی اور لوہری تہواروں کے موقع پر جاریہ بین الاقوامی پتنگ میلہ میں تقریبا آٹھ لاکھ افراد نے شرکت کی ہے ۔ محکمہ سیاحت کے عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ دنیا کے 12 مختلف ممالک سے 40 پتنگ بازوں نے اور ہندوستان کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے 50 پتنگ بازوں نے پریڈ گراونڈ پر منعقدہ اس پتنگ میلے میں شرکت کی ہے ۔ مسٹر بی وینکٹیشم سکریٹری سیاحت و کلچر نے بتایا کہ اس میلہ میں تقریبا آٹھ لاکھ افراد نے شرکت کی ہے جو ہماری توقعات سے زیادہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ لاکھ افراد کی شرکت بڑی بات ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تلنگانہ میں پہلی بار منعقدہ بین الاقوامی سوئیٹ میلہ بھی آج اختتام کو پہونچا اور اس میں بھی عوام کا اچھا رد عمل حاصل ہوا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT