Wednesday , July 18 2018
Home / جرائم و حادثات / بین الاقوامی ڈرگس ریاکٹ بے نقاب ، 3 افراد بشمول نائجرین باشندے گرفتار

بین الاقوامی ڈرگس ریاکٹ بے نقاب ، 3 افراد بشمول نائجرین باشندے گرفتار

منشیات ضبط ، ملزمین جیل منتقل ، ٹاسک فورس پولیس کی کارروائی
حیدرآباد ۔ /9 فبروری (سیاست نیوز) ٹاسک فورس پولیس نے شہر میں پھر ایک مرتبہ بین الاقوامی ڈرگس ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے 3 افراد بشمول دو نائجرین باشندے اور سیرالیون کے باشندے کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے منشیات برآمد کرلئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ اینالڈ مارشین ڈاؤن لاک ساکن زہرہ نگر بنجارہ ہلز جو سیرالیون کا باشندہ ہے اپنے دو ساتھیوں 26 سالہ اوکھیری جان چوکوو اور اوورجی فلپ کیلچ کوو کی مدد سے شہر میں ڈرگس کا کاروبار چلارہا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ نائجیریائی باشندے اسٹوڈنٹ ویزا پر ہندوستان آئے تھے اور یہاں کے کالجوں میں داخلہ لیکراپنی تعلیم جاری رکھے تھے ۔ جبکہ سیرالیون کا باشندہ ٹورسٹ ویزا پر ہندوستان آیا تھا اور کچھ دن ممبئی کے محمد علی روڈ پر مقیم تھا اور شہر منتقل ہوکر ڈرگس کے کاروبار میں ملوث ہوگیا ۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ڈاؤن لاک دو ہزار روپئے فی گرام ہیروئین اور کوکین خریدکر اسے نائجیریائی باشندوں کی مدد سے دوگنی قیمت پر شہر میں فروخت کررہا تھا ۔ نائجیریائی باشندوں کو سابق میں ایل بی نگر پولیس نے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا لیکن وہ رہا ہونے کے بعد دوبارہ اس کاروبار میں ملوث ہونے لگا ۔ پولیس نے گرفتار ملزمین کے قبضے سے 20 گرام کوکین اور تین گرام ہیروئین کے علاوہ کاروبار میں استعمال کئے جانے والے موبائیل فون کو ضبط کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT