Tuesday , December 11 2018

بین الاقوامی کرکٹ میں ٹکنالوجی کا استعمال بہتر : اٹاپٹّو

گال ۔ 7اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سری لنکا کے ہیڈ کوچ مرون اٹا پٹّو نے کہا کہ بین الاقوامی مقابلوں میں ٹکنالوجی کا استعمال بہترہے لیکن اگر تمام سہولیات کی کارکردگی صدفیصد ہو تو ہی استعمال کی جانی چاہیئے ۔ ہاٹ اسپاٹ اور اسنیکو میٹر کی موجودگی سے ڈی آر ایس موثر انداز میں کام کرسکتا ہے۔حکام کو اس کے بارے میں پالیسی واضع کرنا ہوگا تاکہ درست فیصلے سامنے آئیں ۔ گال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان سے یونس خان کو ایل بی ڈبلیو پر ناٹ آوٹ دینے کے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس بارے میں حکام کو فیصلہ کرنا چاہیئے ۔اس سے قبل جنوبی افریقہ کے خلاف ٹسٹ میں بھی ہم اسی قسم کی صورتحال سے دوچار ہوچکے ہیں۔ہمیں ذہنی طور پر اس بات کو قبول کرنا ہوگا کہ تھرڈ امپائر کے باکس سے درست فیصلہ آئے ۔ جنوبی افریقہ کی سیریز اور اب اس سیریز میں بھی ڈی آر ایس کے تمام ٹولز نہیں ہیں لیکن یہ سب ہماری دسترس سے باہر ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ گال کی روایتی وکٹ ہے جو ٹرن لے گی۔اتا پاتو نے کہا کہ ڈی آر ایس کے بارے میں دونوں بورڈز کو سیریز سے قبل معاملات طے کرنا ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT