Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / بین الاقوامی یوم مادری زبان کے تحریری و تقریری مقابلے

بین الاقوامی یوم مادری زبان کے تحریری و تقریری مقابلے

حیدرآباد۔/21فبروری، ( پریس نوٹ ) تنظیم تحفظ اردو تلنگانہ کے زیر اہتمام 23فبروری منگل کو ارد و گھر مغلپورہ میں بین الاقوامی یوم مادری زبان کے ضمن میں تحریری و تقریری مقابلے اردو، تلگو اور انگریزی زبان میں منعقد ہوں گے۔ جناب عارف الدین احمد صدر تنظیم نے بتایا کہ ہائی اسکول تا پوسٹ گریجویشن سطح پر مقابلے ہوں گے۔ تحریری مقابلے ہائی اسکول سے پوسٹ گریجویشن کیلئے صبح 10تا11:30 بجے دن منعقد ہوں گے۔ تقریری مقابلے ہائی اسکول کیلئے 5منٹ، جونیر کالج کیلئے 5منٹ اور ڈگری کالج کیلئے 10منٹ اور پی جی کالج کیلئے10منٹ دیئے جائیں گے۔ حصہ لینے والے طلباء و طالبات سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ مقابلوں سے ایک گھنٹہ قبل اپنے بونافائیڈ سرٹیفکیٹس ہیڈماسٹرس؍ پرنسپلس کی دستخط کے ساتھ اپنے ساتھ لائیں۔ مقابلوں کے عنوانات ’ مادری زبان میں ذریعہ تعلیم‘ ( ہائی اسکول ) تحریری و تقریری ’ مادری زبان کی اہمیت ‘ ( جونیر کالج ) ’ مادری زبان کے دستوری حقوق‘ ڈگری کالج ، مادری زبان کی ترقی میں صحافت کا رول‘ شامل ہیں۔ صدر تنظیم نے بتایا کہ ہائی اسکول تا جونیر کالج کیلئے فل اسکیپ کے کم از کم دو صفحات اور ڈگری اور پی جی کیلئے فل اسکیپ کے 4صفحات پر ہونی چاہیئے۔

TOPPOPULARRECENT