Tuesday , December 11 2018

بین الاقوامی یوگا ڈے تقاریب لکھنو میں منعقد ہونگی

نئی دہلی 17 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) نوابوں کے شہر لکھنو میں اس سال یوگا کا بین الاقوامی ڈے منعقد کیا جائیگا جس میں وزیر اعظم نریندر مودی بھی شرکت کرینگے ۔ قبل ازیں حکومت اس سلسلہ میں بھوپال ‘ جئے پور ‘ احمد آباد ‘ رانچی اور بنگلورو میں ان تقاریب کے انعقاد کے تعلق سے غور کر رہی تھی ۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی اور کہا کہ وزارت آیوش کے عہدیداروں نے گذشتہ ہفتے لکھنو کا دورہ کیا اور انہوں نے رما بائی امبیڈکر میدان ‘ بودھ وہار شانتی اپون اور جانیشور مشار پارک کا مشاہدہ کیا تاکہ ان میں سے کسی ایک مقام پر یہ تقاریب منعقد کی جائیں۔ عہدیدار نے بتایا کہ 21 جون کو بین الاقوامی یوگا ڈے تقاریب لکھنو میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT