Sunday , July 22 2018
Home / شہر کی خبریں / بین ریاستی تبادلوں کیلئے مدت میں جون تک توسیع

بین ریاستی تبادلوں کیلئے مدت میں جون تک توسیع

تلنگانہ و آندھرا کے چیف سکریٹریز کے مذاکرات میں غور و خوض
حیدرآباد ۔5فبروری ( سیاست نیوز) آندھراپردیش حکومت نے تلنگانہ و آندھراپردیش کے سرکاری ملازمین کے بین ریاستی تبادلوں کیلئے مدت میں ماہ جون تک توسیع دینے احکام جاری کئے اور ان تبادلوں سے متعلق دونوں ریاستوں نے مشترکہ طور پر رہنمایانہ خطوط جاری کئے ۔ بتایا جاتا ہیکہ میاں بیوی دونوں ملازمین ہونے کی صورت میں بیوی ایک ریاست میں اور شوہر ایک ریاست میں ملازمت کرنے کے علاوہ آپسی رضامندی کے طریقہ کار میں ایک ریاست سے دوسری ریاست آنے تیار ملازمین کے تبادلے کرنے کے سلسلہ میں 27نومبر 2017ء کو چند رہنمایانہ خطوط و قواعد جاری کئے گئے ۔ ان خطوط کی روشنی میں درخواستیں روانہ کرنے و متعلقہ محکمہ جات کی جانب سے درخواستوں کی جانچ کیلئے ایک تا دو ماہ کا وقت دیا گیا ۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ محکمہ جنرل اڈمنسٹریشن کے شعبہ کی جانب سے 21 ڈسمبر کو پیش کردہ رپورٹ کی روشنی میں تلنگانہ و آندھراپردیش کے چیف سکریٹریوں کے مابین مذاکرات میں ریاستوں کی از سرنو تشکیل سے متعلق موضوعات پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا تھا اور ماہ اگست 2017 میں دونوں ریاستوں کے جی اوز کے بجائے اب 30 جون 2018ء تک تبادلوں کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے جی او جاری کیا گیا ۔ اس جی او کی اجرائی پر ملازمین طبقہ و ملازمین یونینوں کے قائدین نے مسرت کا اظہار کیا اور بتایا کہ بین ریاستی تبادلوں کیلئے مدت میں توسیع بہتر اقدام ہے کیونکہ قبل ازیں بین ریاستی سرکاری ملازمین تبادلوں سے متعلق جی او کی روشنی میں چند مشکلات درپیش تھیں لیکن اب ماہ جون تک توسیع سے ملازمین کیلئے اپنے بچوں کو تعلیم دلانے سے متعلق موقف واضح ہوگا اور ایک سے دوسری ریاست کو منتقل ہونے میں بھی ملازمین کو سہولت حاصل ہوسکے گی ۔

TOPPOPULARRECENT