Wednesday , October 17 2018
Home / جرائم و حادثات / بین ریاستی سارقوں کی بدنام زمانہ ٹولی گرفتار

بین ریاستی سارقوں کی بدنام زمانہ ٹولی گرفتار

اصل سرغنہ مفرور ، مسروقہ مال اور بندوق ضبط ، رچہ کنڈہ پولیس کی کارروائی
حیدرآباد /22 نومبر ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ پولیس نے ایک بین ریاستی بدنام زمانہ ٹولی کوبے نقاب کردیا اور ٹولی کے 4 افراد بشمول ایک خاتون کو گرفتار کرلیا جبکہ 2 سرغنہ مفرور بتائے گئے ہیں ۔ رچہ کنڈہ پولیس کمشنر مسٹر مہیش مرلی دھر بھگوت نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پولیس نے اس بین ریاستی ٹولی کو بے نقاب کرتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کی ہے جو ملک کی 7 ریاستوں میں سرگرم تھیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اصل سرغنہ شائلیندر وشوا کرما ساکن مدھیہ پردیش کے بشمول زاہد ساکن اجین ساجد علی ساکن مدھیہ پردیش اور چنا امرجیت ساکن پونے کو گرفتار کرلیا گیا اور ان کے قبضہ سے پولیس نے ایک کیلو 250 گرام سونا ایک کیلو سے زائد چاندی ایک بندوق 6 کارتوس ایک کار اور سات سیل فون ضبط کرلئے ۔ جن کی مالیت تقریباً 44 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے ۔ مفرور پون اور انوپ سنگھ کی پولیس کو شدت سے تلاش ہے ۔ کمشنر نے بتایا کہ ان کے قبضہ میں 4 کیلو سے زائد سونا موجود ہونے کا شبہ ہے ۔ اس ٹولی نے رچہ کنڈہ میں 6 وارداتیں انجام دی تھیں جبکہ سائبرآباد میں 11 حیدرآباد میں ایک آندھراپردیش میں 2 ناگپور میاں 4 راجستھان میں 2 گجرات میں 8 اور مدھیہ پردیش میں 5 وارداتیں انجام دیں تھیں ۔ کمشنر پولیس نے بتایا کہ سال 2016 میں اس ٹولی کو 10 سال کی سزا سنائی گئی تھی جنہیں ڈھائی سال بعد ضمانت حاصل ہوگئی اور دوبارہ اس ٹولی نے غیر سماجی سرگرمیاں شروع کردیں ۔ یہ ٹولی اکثر بند مکانات کو نشانا بناتی تھی اور دن کے اوقات سرقہ کرنے میں ماہر ہے ۔ کار میں سفر کرتے ہوئے ریاست کی سرحدوں کو عبور کرتے ہوئے شہر کے مضافات میں داخل ہوتے ہیں اور گوگل میاپ کی مدد سے راستہ تلاش کرتے ہوئے بہ آسانی واپس چلے جایا کرتے تھے ۔ ادی بٹلہ پولیس کے حدود میں اس ٹولی نے بڑی وارداتیں انجام دی تھیں ۔ اس موقع پر ایل بی نگر کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس مسٹر ایم وی راؤ و دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT