بین ریاستی سارقوں کی ٹولی سے مزید 220 گرام سونا ضبط

حیدرآباد /30 نومبر ( سیاست نیوز ) آدی بٹلہ پولیس نے گرفتار بین ریاستی سارقوں کی ٹولی کے قبضہ سے مزید 220 گرام سونا کو ضبط کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے اصل سرغنہ شیلیندر وشواکرما کو عدالتی تحویل میں دے دیا ۔ جس کو 4 روز قبل پولیس نے اپنی تحویل میں لیا تھا اور پولیس تحویل کے دوران اس نے پولیس کو کافی اطلاعات فراہم کی ۔ پولیس نے اس ٹولی کو نومبر کے آخری ہفتہ میں گرفتار کیا تھا اور ان کے قبضہ سے لاکھوں روپئے مالیتی سونا ضبط کیا تھا اور پولیس نے مزید کیسوں کی یکسوئی کیلئے تحقیقات کی خاطر اسے اپنی تحویل میں لیا تھا پولیس نے اندور میں اس بدنام سارق کے مکان سے سونا ضبط کرلیا ۔ جس کی مالیت تقریباً 6 لاکھ 60 ہزار روپئے بتائی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT