Monday , July 16 2018
Home / جرائم و حادثات / بین ریاستی سارقوں کی ٹولی گرفتار

بین ریاستی سارقوں کی ٹولی گرفتار

حیدرآباد /19 مارچ ( سیاست نیوز ) پہاڑی شریف پولیس نے ایک بین ریاستی سارقوں کی ٹولی کو بے نقاب کردیا اور تین افراد کو گرفتار کرلیا ۔ ڈی ایس پی ایل بی نگر مسٹر ایم وی راؤ نے بتایا کہ گرفتار سارقوں کا تعلق ریاست آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم سے بتایا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ٹولی کا اصل سرغنہ 21 سالہ بی گویند جو سیوا نگر ویشاکھاپٹنم کا متوطن کہ علاوہ 33 سالہ سرینواس ریڈی اور 20 سالہ بی نائیڈو کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں تلگو ریاستوں میں اس بین ریاستی سارقوں کی ٹولی نے 12 وارداتیں انجام دی ۔ یہ ٹولی مکانات میں سرقہ کی وارداتیں انجام دیا تھا ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 12 لاکھ 60 ہزار روپئے مالیتی اشیاء بشمول کار اور طلائی زیورات کو ضبط کرلیا اور گویند کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT