Sunday , February 18 2018
Home / جرائم و حادثات / بین ریاستی سارقوں کی ٹولی گرفتار

بین ریاستی سارقوں کی ٹولی گرفتار

مسروقہ رقم اور دیگر اشیاء ضبط ، ڈی سی پی ایل کی پریس کانفرنس
حیدرآباد /7 فروری ( سیاست نیوز ) سماج میں مورثی پیشہ چوریاں کرنا ہے اور یہ پیشہ ان کی پہچان بن گیا جو جاگیر کی طرز پر نسل در نسل چلتا آرہا ہے ۔ ایک ایسے ہی خاندان کو رچہ کنڈہ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ جو اس سے قبل تین ریاستوں میں عوام کو دھوکہ دے چکے ہیں ۔ عوام سے آپسی تعلقات بڑھانا اور پھر انہیں اپنی جعلسازی کا شکار کرتے ہوئے سونے کا ہار کی دہائی دینا پھر رقم لیکر فرار ہوجانا اس ٹولی کی چار پیڑیوں سے یہ رواج چلا آرہا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ایل بی نگر زون مسٹر ایم وی راؤ نے ایک پریس کانفرنس میں یہ بات بتائی اور گرفتار 8 افراد بشمول ایک خاتون کو میڈیا کے روبرو پیش کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ 56 سالہ کنایا لعل بگل 29 سالہ پی بالچند سولنکی 40 سالہ خاتون گوری سکھ لعل چوہان 47 سالہ لکشمن چوہان 41 سالہ کنایا سولنکی 30 سالہ لکشمن کاشی 21 سالہ این سکھ لعل چوہان اور 29 سالہ پربھو موہن لعل بگل کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 4 لاکھ روپئے نقد رقم اور دیگر اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ ایل بی نگر پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے اس بین ریاستی ٹولی کو گرفتار کرلیا ۔ یہ ٹولی شہر بدل کر عوام کو دھوکہ دیتی ہے ۔ شہر حیدرآباد کے نوحی علاقہ ابراہیم پٹنم میں قیام کے بعد اس ٹولی کے ارکان ایک کے بعد دیگر جمع ہوکر عوام سے دوستانہ تعلقات بڑھایا اور اس کے بعد سونے کا ہار دکھاکر اس ہار کو فروخت کرنے کی پیشکش کی اس ہار کی جانچ کے بعد خریدار سے پیشگی رقم لینے کے بعد فرار ہوجاتے ہیں ۔ ایل بی نگر میں اس ٹولی نے چار واقعات انجام دئے ۔ پولیس رچہ کنڈہ مزید تحقیقات میں مصروف ہے ۔

TOPPOPULARRECENT