Saturday , July 21 2018
Home / جرائم و حادثات / بین ریاستی سارقین کی ٹولی گرفتار

بین ریاستی سارقین کی ٹولی گرفتار

حیدرآباد ۔ /19 جنوری (سیاست نیوز) نامپلی پولیس نے دو رکنی بین ریاستی سارقین کی ٹولی کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے مسروقہ لیپ ٹاپ اور موٹر سائیکل برآمد کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ سنجے اودپ رائے متوطن ضلع تھانے مہاراشٹرا نے شہر کے مختلف مقامات کے علاوہ ممبئی میں کئی مرتبہ پارک کی ہوئی کاروں کے شیشے توڑکر بیاگ اور دیگر اشیاء کے سرقہ میں ملوث ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ سنجے کا تعلق آسام سے ہے اور وہ 1998 ء میں ممبئی منتقل ہوا تھا اور بعد ازاں 2007 ء میں حیدرآباد پہونچ کر باورچی کی ملازمت حاصل کی ۔ ممبئی کے گھاٹ کوپر ، ایل ٹی مار اور کھار پولیس اسٹیشن حدود میں کئی مقامات پر موبائیل فون کے بھی سرقے کئے تھے ۔ سنجے کا ایک ساتھی رتیش مرتیل بھانو جس کا تعلق کیرالا سے ہے اور سنجے کا گہرا دوست ہے ۔ مذکورہ ملزمین پرتعیش زندگی گزارنے کی غرض سے سرقہ میں ملوث ہوا کرتے تھے اور رتیش نے علاقے جوبلی ہلز ، لنگر حوض ، عابڈس ، راجیندر نگر اور دیگر علاقوں میں سرقے کی وارداتوں میں ملوث ہے ۔ پولیس نامپلی نے گرفتار ملزمین کے قبضے سے 5 مسروقہ لیپ ٹاپ ، ایک موٹر سائیکل اور دیگر اشیاء برآمد کرتے ہوئے انہیں عدالت میں پیش کردیا اور بعد ازاں جیل منتقل کیا ۔

TOPPOPULARRECENT