Monday , November 20 2017
Home / جرائم و حادثات / بین ریاستی گانجہ اسمگلنگ ریاکٹ بے نقاب ، 3 گرفتار

بین ریاستی گانجہ اسمگلنگ ریاکٹ بے نقاب ، 3 گرفتار

حیدرآباد ۔ 16 ۔ جنوری : ( پی ٹی آئی ) : پولیس نے آج بین ریاستی گانجہ اسمگلنگ ریاکٹ کو بے نقاب کیا اور سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کے قریب گانجہ اسمگلنگ کرنے والے 3 افراد رکو گرفتار کرلیا ۔ ان کے قبضہ سے 80 کیلو گرام گانجہ ضبط کرلیا گیا ہے ۔ اطلاع ملتے ہی کمشنر ٹاسک فورس ساوتھ زون اور سنٹرل کرائم اسٹیشن کے عہدیداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے راکیش ورما ، روی کمار اور محمد ابراہیم کو گرفتار کرلیا جو گانجہ اسمگلنگ کرنے میں مبینہ طور پر ملوث تھے ۔ راکیش ورما نئی دہلی کا متوطن ہے جب کہ روی کمار آندھرا پردیش وشاکھا پٹنم سے تعلق رکھتا ہے اور محمد ابراہیم تلنگانہ کے ضلع ورنگل کا شہری ہے ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے تقریبا 80 کیلو گانجہ ضبط کیا گیا ہے ۔ یہ تینوں وشاکھا پٹنم سے گانجہ لے کر یہاں پہونچے تھے ۔ اس گانجہ کو حیدرآباد اور دہلی کے راستوں سے ہریانہ اترپردیش کے گاہکوں کو سربراہ کیا جانے والا تھا ۔۔

TOPPOPULARRECENT