Sunday , September 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بین ضلعی دو سارقین گرفتار

بین ضلعی دو سارقین گرفتار

کریم نگر۔ 12 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) 23 فروری 2018ء کو گنڈرا پلی موضع میں11 اور ایک بجے کے درمیان پی ایم راؤ کے مکان کا تالا توڑ کچھ نامعلوم سارقوں نے داخل ہوکر ڈریسنگ ٹیبل میں رکھے ہوئے سونے کے زیورات 47 گرام مالیت 70 ہزار اور الماری میں رکھے ہوئے 2,600 روپئے نقد لے گئے۔ اس پر اس روز پی ایم راؤ نے جمی کنٹہ پولیس اسٹیشن میں چوری کی واردات کی شکایت درج کروائی۔ اس پر ایم سرینواس سی آئی نے تحقیقات شروع کردی۔ 11 اپریل تقریباً 9:30 بجے معمول کے مطابق چیکنگ کے دوران سی آئی پولیس کو دو مشتبہ افراد نظر آنے پر انہیں حراست میں لے کر پوچھ گچھ کرنے پر انہوں نے پی ایم راؤ کے مکان میں چوری کرنے کے بارے میں قبول کرلیا۔ جمی کنٹہ ریلوے اسٹیشن میدر واڑہ کے قریب ان دو افراد کی تفتیش پر مزید 7 چوری کی وارداتوں کے بارے میں قبول کرلیا۔ جگتیال پداپلی اور کریم نگر کے مختلف مقامات پر 11 چوری کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا پتہ چلا ہے۔ دراصل یہ بین ضلعی سارقوں کی سہ رکنی ٹولی ہے۔ اس میں سے دو گرفتار ہوچکے ہیں۔ ایک اور سارق مفرور ہے۔ اس کی گرفتاری پر مزید سرقہ کی وارداتوں کا پتہ چلنے کا امکان ہے۔ ماروتی سمپت گوڑ اور تھلا کمار کو ایڈیشنل سی پی سنجیو کمار نے آج 6 بجے منعقدہ پریس کانفرنس میں مسروقہ مال کے ساتھ صحافیوں کے سامنے پیش کیا۔ اس پریس کانفرنس میں جمی کنٹہ پرشانت ریڈی پولیس انسپکٹر سرینواس سی آئی، سی سی ایس بھی شریک تھے۔

TOPPOPULARRECENT