Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / بیواؤں کے پنشن تعداد میں اضافہ ، نئی درخواستوں کی منظوری

بیواؤں کے پنشن تعداد میں اضافہ ، نئی درخواستوں کی منظوری

چیف منسٹر کے سی آر کی ہدایت پر مثبت عمل ، اسکیمات سے بھی استفادہ
حیدرآباد۔19فبروری ( سیاست نیوز) حیدرآباد ضلع میں حکومت کی جانب سے دی جارہی بیواؤں کو پنشن کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے ۔ حالیہ عرصہ میں شہر حیدرآباد میں 42950 نئی درخواستیں بیواؤں کے وظیفہ کیلئے داخل کی گئی ‘ ان تمام درخواستوں کو منظوری دے دی گئی ہے ۔ اس اسکیم کے تحت ماہانہ ایک ہزار روپئے ادا کررہی ہے ۔ 2013-14ء میں وظیفہ حاصل کرنے والی بیواؤں کی تعداد  36,625تھی جو جنوری 2016ء میں بڑھ کر 79,602تک پہنچ چکی ہے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ایک بھی مستحق بیوہ خاتون وظیفہ سے محروم نہ ہونے پائے ۔ درخواست گذار کو اپنے شوہر کا ڈیتھ سرٹیفیکٹ ‘ بینک اکاؤنٹ تفصیلات ‘ آدھار کارڈ اور دیگر تفصیلات داخل کرنا ہے ۔ حیدرآباد کلکٹر راہول بوجا کے مطابق حکومت کی جانب سے کئے گئے جامع سروے اور 2014-15ء میں بی پی ایل خاندانوں کی تعداد میں اضافہ سے تمام فلاحی اسکیمات کے استفادہ کنندگان میں اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جامع سروے کے اعداد و شمار کے مطابق وظائف اور دیگر فلاحی اسکیمات جاری کی جارہی ہے ۔ عہدیداروں کو واضح ہدایت دی گئی ہے کہ کوئی بھی مستحق وظیفہ سے محروم نہ ہونے پائے۔ حکومت نے 2014-15ء میں بی پی ایل خاندانوں کیلئے سالانہ آمدنی کی حد دیڑھ لاکھ سے بڑھاکر دو لاکھ کردی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صرف 23بیواؤں کی درخواستیں دستاویزات کی کمی کے سبب مسترد کردی گئی ۔  مختلف وظائف کی ادائیگی کیلئے حکومت نے حیدرآباد ڈسٹرکٹ کیلئے بجٹ میں اضافہ کیا ہے ۔ 2013 – 14میں یہ بجٹ 30کروڑ تھا جسے بڑھا کر 2014-15 میں 130 کروڑ کردیا گیا ہے ۔ دیگر وظائف میں معذورین اور معمر افراد کے وظائف شامل ہیں ۔ 2010-11ء میں بیوہ پنشنرس کی تعداد 34,908تھی جب کہ 2010-11ء میں 33,236تھی ۔

TOPPOPULARRECENT