Friday , November 24 2017
Home / Top Stories / بیورو کریٹس جوڑے کی ایک ہی جگہ پوسٹنگ کا اقدام

بیورو کریٹس جوڑے کی ایک ہی جگہ پوسٹنگ کا اقدام

وزیر اعظم کی زیر قیادت کمیٹی کی جانب سے تمام عہدیدار میاں بیوی کو راحت
حیدرآباد۔/15 فبروری، ( سیاست نیوز) حکومتوں کی باگ ڈور اور ان کی پالیسی کی تیاری اور عمل آوری میں اہم رول ادا کرنے والے بیوروکریٹس کو ایک بڑی راحت فراہم ہوئی ہے اور مرکزی حکومت کے اس اقدام سے اس راحت کو ویلنٹائن ڈے کا تحفہ قرار دیا جارہا ہے، جو ایسے بیوروکریٹس پر عائد ہوگا جو جوڑے کی شکل میں پائے جاتے ہیں اور میاں کی خدمات کہیں اور بیوی کی خدمات کہیں۔ اب اس نئے حکمنامہ سے بیورو کریٹس جوڑوں کو بڑی راحت ہوگئی اور ایک ہی کیڈر کے تحت یہ لوگ خدمات انجام دے سکتے ہیں۔ امکان ہے کہ بہت جلد ردوبدل بھی عمل میں آئے گا۔ ذرائع کے مطابق کابینی تقرر کمیٹی جوکہ وزیر اعظم کی صدارت میں ہے اس کمیٹی نے اس معاملہ کو حل کردیا اور ترمیم کرتے ہوئے بیورو کریٹس کو راحت فراہم کی گئی اور اس نئی پالیسی کی شرائط اور اصول ان تمام کل ہند سطح کے سرویسس کو ہوں گے اور انڈین ایڈمنسٹریٹیو سرویس ( آئی اے ایس ) انڈین پولیس سرویسس( آئی پی ایس) اور انڈین فارسٹ سرویسس ( آئی ایف ایس ) پر لاگو ہوں گی۔ بتایا جاتا ہے کہ سال 2011 بیاچ سے تعلق رکھنے والے ایک آئی اے ایس عہدیدار نے اس سسللہ میں  مقدمہ دائر کیا تھا کہ وہ اپنی عرضی میں چند اہم پہلوؤں کا تذکرہ کرتے ہوئے کیڈر الاٹمنٹ میں ترمیم کی درخواست کی تھی۔ مرکز نے اس کیس کو حل کردیا۔ اس آئی اے ایس عہدیدار نے اپنے بیاچ کی آئی پی ایس عہدیدار سے شادی کی تھی اور اس کے بعد انہوں نے مسئلہ کو چھیڑدیا تھا جس کے سبب تمام کو راحت فراہم ہوئی اور اب ایک ہی کیڈر کے تحت میاں بیوی جو آئی اے ایس، آئی پی ایس اور آئی ایف ایس ہیں ساتھ میں خدمات انجام دے سکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT