Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / بیونس آئرس اوپن:نڈال کو سیمی فائنل میں اَپ سیٹ شکست

بیونس آئرس اوپن:نڈال کو سیمی فائنل میں اَپ سیٹ شکست

بیونس آئرس ۔ 14 فروری (سیاست ڈاٹ کام)  اسپین کے رافیل نڈال کو بیونس آئرس اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں اَپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بیونس آئرس لان ٹینس کلب میںایونٹ کا سیمی فائنل آسٹریا کے ڈومینی تھیم اور تجربہ کار اسپین کے رافیل نڈال کے درمیان کھیلا گیا،نڈال سمیت ان کے مداح اس میچ میں بہت آسان فتح دیکھ رہے تھے ،لیکن صورتحال اس وقت حیران کن ہوگئی، جب ڈومینی تھیم نے نڈال کو 6-7 ،6-4 اور 6 سے ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔14 گرینڈ سلام جیتنے والے نڈال خود اپنی شکست پر اتنے حیران نظر آئے اور کہا کہ انہوں نے اتنا برا تو نہیں کھیلا تھا کہ ہار جاتے،جیت کے قریب آکر شکست واقعی تعجب کی بات ہے۔

TOPPOPULARRECENT