Sunday , November 19 2017
Home / جرائم و حادثات / بیویوں سے جھگڑا ، شوہروں کی خودکشی

بیویوں سے جھگڑا ، شوہروں کی خودکشی

حیدرآباد /3 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) راجندر نگر اور چلکل گوڑہ پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے بیویوں سے جھگڑے کے بعد خودکشی کرلی ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 40 سالہ رمیش ریڈی جو پیشہ سے ڈرائیور تھا عطاپور علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل رات ریڈی نشہ کی حالت میں مکان پہونچا اور اس کا بیوی سے جھگڑا ہوگیا ۔ بیوی سے جھگڑے کے بعد اس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ چلکل گوڑہ پولیس کے مطابق 26 سالہ اشوک جو پیشہ سے ایک خانگی آفس میں کام کرتا تھا ۔ وارث گوڑہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ اس کی شادی پروالیکا نامی خاتون سے ہوئی تھی ۔ دونوں میں معمولی بات پر بحث و تکرار جھگڑا ہوا کرتا تھا جس سے تنگ آکر اشوک نے کل رات خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT