Wednesday , December 12 2018

بیویوں سے جھگڑوں پر شوہروں کی خود کشی

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : بیویوں سے جھگڑے کے بعد شوہروں کی خود کشی کے دو علحدہ واقعات سائبر آباد حدود میں پیش آئے ۔ صنعت نگر اور ایل بی نگر کے علاقوں میں دو افراد نے خود کشی کرلی ۔ جن کا بیویوں سے جھگڑا ہوا تھا ۔ صنعت نگر پولیس کے مطابق 50 سالہ ٹی بی نرسمہا جو پیشہ سے میستری تھا ۔ موسیٰ پیٹ کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس شخص کا اکثر ا

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : بیویوں سے جھگڑے کے بعد شوہروں کی خود کشی کے دو علحدہ واقعات سائبر آباد حدود میں پیش آئے ۔ صنعت نگر اور ایل بی نگر کے علاقوں میں دو افراد نے خود کشی کرلی ۔ جن کا بیویوں سے جھگڑا ہوا تھا ۔ صنعت نگر پولیس کے مطابق 50 سالہ ٹی بی نرسمہا جو پیشہ سے میستری تھا ۔ موسیٰ پیٹ کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس شخص کا اکثر اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا کرتا تھا جس نے 11 اگست کے دن جھگڑے کے بعد اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ دوسرا واقعہ ایل بی نگر پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 30 سالہ شنکر جو پیشہ سے ڈرائیور تھا جے پوری نگر کالونی ناگول میں رہتا تھا ۔ شنکر اپنی بیوی کے روزانہ کے جھگڑوں سے تنگ آچکا تھا ۔ ان میاں بیوی کے درمیان 13 اگست کے دن بھی جھگڑا ہوا ۔ جو اس کی موت کا سبب بن گیا ۔ شنکر نے بیوی سے جھگڑے کے بعد خود سوزی کرلی خود سوزی کا واقعہ تقریبا شام 4 بجے پیش آیا اور علاج کے دوران یہ شخص کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT