Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / بیویوں سے جھگڑے اور ہراسانیوں پر شوہروں کی خودکشی

بیویوں سے جھگڑے اور ہراسانیوں پر شوہروں کی خودکشی

حیدرآباد /19 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک اور بیوی کی ہراسانی سے تنگ آکر ایک دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ یہ دو علحدہ واقعات جیڈی میٹلہ اور کیسرا پولیس حدود میں پیش آئے ۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 40 سالہ محمد محمود جو پیشہ سے مزدور سبھاش نگر علاقہ کا ساکن کا اس کی بیوی سے جھگڑا چل رہا تھا کہ اور روزانہ کے جھگڑوں سے تنگ آکر اس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ کیسرا پولیس کے مطابق 23 سالہ ملیش جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور گوتما کنڈا علاقہ میں رہتا تھا ۔ پیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے ۔ اس شخص کی بیوی اس کے کردار پر شک کرتی تھی اور یہ بیوی کے شبہ اور ہراسانی سے تنگ آچکا تھا جس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT