Friday , January 19 2018
Home / جرائم و حادثات / بیویوں سے جھگڑے کے بعد دو اشخاص کی خودکشی

بیویوں سے جھگڑے کے بعد دو اشخاص کی خودکشی

حیدرآباد /11 فروری ( سیاست نیوز ) مہیشورم اور کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے بیویوں سے جھگڑے کے بعد خودکشی کرلی ۔ تاہم ایک شخص بالکونی سے مشتبہ طور پر نیچے گرکر فوت ہوگیا ۔ مہیشور پولیس کے مطابق 40 سالہ وی دلچہ جو پیشہ سے لیبر تھا ۔ مہیشورم ناگارم میں رہتا تھا ۔ یہ شخص شراب کے نشہ کا عادی تھا ۔

حیدرآباد /11 فروری ( سیاست نیوز ) مہیشورم اور کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے بیویوں سے جھگڑے کے بعد خودکشی کرلی ۔ تاہم ایک شخص بالکونی سے مشتبہ طور پر نیچے گرکر فوت ہوگیا ۔ مہیشور پولیس کے مطابق 40 سالہ وی دلچہ جو پیشہ سے لیبر تھا ۔ مہیشورم ناگارم میں رہتا تھا ۔ یہ شخص شراب کے نشہ کا عادی تھا ۔ شراب کے نشہ میں بیوی سے جھگڑا اس شخص کی عادت بن گئی تھی ۔ اس بات پر میاں بیوی اکثر جھگڑا کرتے تھے ۔ کل رات بھی دلچہ اور اس کی بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد دلچہ نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس کے مطابق 35 سالہ پروین کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ پرگتی نگر نظام پیٹ میں رہتا تھا ۔ کل پروین کمار سخت نشہ کی حالت میں مکان پہونچا اور گھر میں اس کی بیوی سے اس کا جھگڑا ہوا ۔ کمار بالکونی میں اپنی بیوی سے بحث و تکرار کر رہا تھا کہ مشتبہ طور پر بالکونی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کی علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT