Sunday , November 19 2017
Home / جرائم و حادثات / بیویوں سے دل برداشتہ دو افراد کی خودکشی

بیویوں سے دل برداشتہ دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /7 ستمبر ( سیاست نیوز ) بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک اور بیوی کے مائیکے چلے جانے سے دلبرداشتہ ایک دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعات سکندرآباد کے علاقہ الوال اور اڈہ گٹہ میں پیش آئے ۔ الوال پولیس کے مطابق 30 سالہ راجو جو پیشہ سے لیبر تھا ۔ شیوانگر میں رہتا تھا ۔ راجیو پیشہ سے مزدور تھا اور ہر روز نشہ کی حالت میں مکان پہونچنا اس کی عادت بن گئی تھی راجو گذشتہ روز سخت نشہ کی حالت میں مکان پہونچا اور بیوی سے اسکا جھگڑا ہوگیا ۔ صبح اس بات کا انکشاف ہوا کہ راجو نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ جبکہ دوسرے واقعہ میں جو لالہ گوڑہ سکندرآباد میں پیش آیا ایک شخص 35 سالہ راہول سمپت جس نے ٹرین کی آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ راہول سمپت پیشہ سے کاپینٹر تھا جو اڈہ گٹہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ راہول گذشتہ دو سال سے نشہ کا عادی بن گیا تھا ۔ نشہ کے سبب راہول اور اس کی بیوی کے درمیان روزانہ جھگڑا ہوا کرتا تھا ۔ روزانہ کے جھگڑوں سے تنگ آکر اس خاتون نے اپنے مائیکے کا رخ کیا ۔ بیوی کے مائیکے جانے کے بعد سے راہول ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے چلتی ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد اور سائبرآباد پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT