Wednesday , November 22 2017
Home / جرائم و حادثات / بیویوں سے دل برداشتہ شوہروں کی خودکشی

بیویوں سے دل برداشتہ شوہروں کی خودکشی

حیدرآباد /18 فروری ( سیاست نیوز ) مائیکے سے بیوی کے واپس نہ آنے پر دلبرادشتہ ایک اور بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک دو افراد کی خودکشی کے دو علحدہ واقعات مشیرآباد اور جگت گیری گٹہ پولیس حدود میں پیش آئے ۔ مشیرآباد پولیس کے مطابق 55 سالہ اشوک جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ وارسی گٹہ علاقہ میں رہتا تھا 15 فروری کے دن اس شخص کا اس کی بیوی سے جھگڑا ہوا تھا اور بیوی سے جھگڑے کے بعد اس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔جگت گیری گٹہ پولیس کے مطابق 30 سالہ بابو جو ہاوزنگ کیسنگ کا کام کرتا تھا ۔ ایلاماں بنڈہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ اس شخص کی بیوی معمولی جھگڑے کے بعد اپنے مائیکے چلی گئی اور کئی مرتبہ کوششوں کے باوجود وہ اپنے شوہر کے گھر آنے سے انکار کر رہی تھی ۔ بیوی کی حرکت سے دلبرداشتہ بابو نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT