Wednesday , November 22 2017
Home / جرائم و حادثات / بیویوں کی ہراسانی پر شوہروں کی خودکشی

بیویوں کی ہراسانی پر شوہروں کی خودکشی

حیدرآباد /13 جولائی ( سیاست نیوز ) سائبرآباد حدود میں پیش آئے علحدہ واقعات میں تین افراد نے خودکشی کرلی جو بیویوں کی ہراسانی اور بے رخی کا شکار تھے ۔ ایل بی نگر جگت گیری گٹہ اور ملکاجگیری پولیس حدود میں یہ واقعات پیش آئے ۔ ایل بی نگر پولیس ذرائع کے مطابق 46 سالہ مہیش جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ یہ شخص کثرت سے شراب کے نشہ کا عادی تھا ۔ یہ شخص ہر روز نشہ کرنے کے بعد اپنی بیوی سے جھگڑا کرتا تھا اور اس کی بیوی کا بھی شوہر سے جھگرا کرنے کا معمول تھا ۔ شوہر کی عادت سے تنگ اس شخص کی بیوی اپنے بچوں کو لیکر مائیکے چلی گئی تھی ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر مہیش نے کل پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ جگت گیری گٹہ پولیس کے مطابق 25 سالہ بیرایا جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ چندا گیری نگر میں رہتا تھا چار سال قبل اس شخص کی شادی ہوئی تھی اور 2 سال قبل اس کی بیوی اسے چھوڑ کر چلی گئی تھی ۔ تب سے یہ شخص اپنی بیوی کو منانے کی کوشش میں تھا ۔ تاہم ناکامی کے بعد دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی ۔ ملکاجگیری پولیس کے مطابق 38 سالہ دھنراج جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ سیتاپھل منڈی علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ 11 جولائی کو اس شخص کی بیوی نے جھگڑا کیا اور اسے چھوڑ کر چلی گئی ۔ جس کے بعد کل رات اس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT