Sunday , October 21 2018
Home / جرائم و حادثات / بیویوں کے رویہ سے دلبرداشتہ دو افراد کی خودکشی

بیویوں کے رویہ سے دلبرداشتہ دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /19 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک اور بیوی چھوڑکر چلے جانے سے دلبرداشتہ ایک دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ یہ دو علحدہ واقعات بنجارہ ہلز اور چندا نگر پولیس حدود میں پیش آئے ۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 35 سالہ وینکٹ نارائنا جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ روڈ نمبر 3 بنجارہ ہلز میں رہتا تھا ۔ یہ شخص پرکاشم ضلع کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ نارائنا کثرت سے شراب نوشی کا عادی تھا اور ہر دن نشہ کی حالت میں گھر پہونچتا تھا ۔ جس کے بعد وہ بیوی سے جھگڑا کرتا تھا ۔ شوہر کی ان حرکتوں سے تنگ آکر اس کی بیوی مائیکے چلی گئی تھی ۔ جس سے وہ دلبرداشتہ ہوکر اس نے 14 ڈسمبر کے دن نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ چندا نگر پولیس کے مطابق 30 سالہ سرینواس جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ چندا نگر میں رہتا تھا ۔ اس شخص کی دو بیویاں تھیں ۔ گذشتہ چند سال قبل سرینواس کی پہلی بیوی فوت ہوگئی تھی اور 20 دن قبل دوسری بیوی چلی گئی جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس شخص نے کل رات خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT