بیویوں کے صدمہ سے دل برداشتہ شوہر کی خودکشی

حیدرآباد۔/12 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) پہلی بیوی کی موت اور دوسری بیوی کی بے رخی ایک شخص کی موت کا سبب بن گئی۔ عابڈز پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 50 سالہ ستیا جو پیشہ سے خانگی ملازم چٹیال ضلع نلگنڈہ میں رہتا تھا اس شخص نے 8 اکٹوبر کو نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا جو کل رات عابڈز حدود میں فوت ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ستیا نے دو سال قبل سپنا نامی خاتون سے شادی کیا تھا اور شادی کے بعد سپنا اس شخص کو ہراساں کرنے لگی اور اس کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس شخص نے اقدام کیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT