Sunday , December 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بیوی اوربچی کے قتل میں ملوث شوہر گرفتار

بیوی اوربچی کے قتل میں ملوث شوہر گرفتار

سدی پیٹ میں اے سی پی نرسمہاریڈی کی پریس کانفرنس

سدی پیٹ ۔ 29 ؍ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بیوی اور دس ماہ کی معصوم بچی کے بہیمانہ قتل کرنے والے بے رحم شوہر کو سدی پیٹ پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ کر دیا ۔ اس ماہ 23؍ اکٹوبر کو مردہ ڈی منڈل جسپال موضع میں جہیز کے ایک لالچی شوہر نے اپنی بیوی اور اس کی 10 ماہ کی معصوم بچی کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا اور اس واقعہ کو چھپانے کے لئے کیروسین چھڑک کر آگ لگا ڈالی اور گھر چھوڑ کر فرار ہوگیا ۔ سدی پیٹ اے سی پی نرسمہاریڈی نے مردوڈی پولیس اسٹیشن میں بہیمانہ قتل واردات کی تفصیلات کو اخباری نمائندوں کے سامنے پیش کرتے ہوئے بتایاکہ مردوڈی منڈل ردرارم موضع کی 25 سالہ لکشمی کی شادی چھ سال قبل مردوڈی منڈل موضع چسپال سے وابستہ رمیش کے ساتھ ہوئی ۔ اور تب ہی سے رمیش نے اپنی بیوی لکشمی کو مسلسل مزید جہیز اور رقم لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہر دن مار پیٹ کر رہا تھا اور لکشمی کے والدین سمجھا رہے تھے لیکن لالچی رمیش کو مزید جہیز اور رقم کا بھوت سوار تھا اور کسی نہ کسی طریقے بیوی کا قتل کر کے دوسری شادی کرنے کا ارادہ ٹھان لیاتھا ۔ اس ضمن میں 21 ؍ اکٹوبر کو رمیش اپنے ماں باپ کے ساتھ گھر میں بیوی اور معصوم بچی چھوڑ کر زراعت کے لئے دیہات میں موجود کھیت باڈی کے لئے چلا گیا ۔ دوپہر ایک بجے ماں باپ کو کھیت کے پاس چھوڑ گھر واپس آیا ۔ جبکہ اس کی بیوی لکشمی 10ماہ کی بیٹی دیوی کو دودھ پلا رہی تھی جھگڑا شروع کر دیا ۔ اور منصوبہ کے تحت بیوی کا اس کے پلو سے گلا گھونٹ دیا اور معصوم بیٹی کا گلا دبا دیااور قتل کو چھپانے کے لئے نعشوں پر کیروسین چھڑک کر فرار ہوگیا ۔ شام رمیش کے ماں باپ ایلیا اور ریکھا گھر واپس ہوئے تو بہو اور پوتی کی جلی ہوئی نعشیں پڑی تھیں ۔ رمیش کے ماں باپ نے گاوں کے لوگوں کو جمع کیا ور بہو کی جانب سے خودکشی بتا کر عوام کو بھروسہ دلوایا ۔ متوفی لکشمی کے والدین کی شکایت درج کرنے کے بعد مردوڈی پولیس نے مقدمہ درج کیا ۔ اسی دوران ملزم رمیش گاوں چھوڑ کر حیدرآباد فرار ہو رہا تھا مروڈی پولیس سب انسپکٹر وجئے بھاسکر ریڈی نے گرفتار کرتے ہوئے تفتیش کرنے پر رمیش نے اقبال جرم کرلیا اور کہا کہ بیوی اور ننھی بچی کے قتل کا وہی ذمہ دار ہے ۔ پولیس ملزم کو ریمانڈ کرتے ہوئے واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT