Saturday , September 22 2018
Home / جرائم و حادثات / بیوی اور بچوں کا قاتل جیل منتقل

بیوی اور بچوں کا قاتل جیل منتقل

حیدرآباد /7 فروری ( سیاست نیوز ) میرپیٹ پولیس نے بیوی اور بچوں کے قاتل شخص کو جیل منتقل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ نریندر گوڑ کو پولیس نے آج میڈیا کے روبرو پیش کیا ۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز اس سنگ دل انسان نے معاشی مجبوریوں کے سبب اس کی بیوی جوتی اور 6 سالہ لڑکے ابھیتیج اور 4 سالہ لڑکی شاسترا کا گلہ گھونٹ کر قتل کردیا تھا ۔ پولیس کے مطابق پیشہ سے ڈینٹل ٹیکنیشن نریندر گوڑ ملک پیٹ میں کلینک چلاتا تھا اور گذشتہ تین ماہ سے اس نے دکان بند کردی تھی اور اس کی معاشی حالت ابتر ہوچکی تھی ۔ شادی کے چند روز بعد ہی سے مالی پریشانی کا شکار نریندر کی مالی مدد اس کا خسر کیا کرتا تھا ۔ اس نے شادی سال 2009 میں کی تھی 3 ماہ سے کلینک بند کرنے کے بعد اس کی بیوی جوتی نے کچھ اور کام کرنے کیلئے اس پر دباؤ ڈالنا شروع کیا تھا ۔ اس بات پر اکثر جھگڑے بھی ہوا کرتے تھے ۔ ان جھگڑوں اور مالی پریشانی کی اصل وجہ اس نے بیوی اور بچوں کو تصور کرتے ہوئے بیوی بچوں کو قتل کردیا ۔ پولیس میرپیٹ نے اس درندہ صفت انسان کو جیل منتقل کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT