Wednesday , February 21 2018
Home / Top Stories / بیوی اور دو بچوں کے قتل کے بعد شوہر کی خود سپردگی

بیوی اور دو بچوں کے قتل کے بعد شوہر کی خود سپردگی

حیدرآباد۔5فبروری ( سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ عنبر پیٹ میں دل دہلادینے والا سنسنی خیز واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنی بیوی اور دو بچوں کا قتل کرنے کے بعد خودسپردگی اختیار کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ معاشی تنگی اور بیروزگاری سے پریشان قرض میں مبتلا اس شخص نریندر گوڑ نے یہ اقدام کیا ۔ اس واقعہ کی اطلاع کے بعد جلیل گوڑہ میں خوف و دہشت پھیل گئی اور پولیس کے اعلیٰ عہدیدار واقعہ کی اطلاع پاکر وہاں پہنچ گئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ نریندر گوڑ نے اپنی بیوی 35 سالہ جوگی اور دو بچوں 6سالہ ابھیجیت اور 4سالہ سہاسنی کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا اور پولیس میں خود سپردگی اختیار کرلی ۔ پولیس کے مطابق نریندر گوڑ ملک پیٹ علاقہ میں ڈینٹل ڈائیگناسٹک سنٹر چلایا کرتا تھا اور دیڑھ سال سے اس سنٹر کو بند کردیا تھا ۔ تب سے یہ شخص اس کے خسر کی مدد سے زندگی بسر کررہا تھا ۔ اس کے ذہن میں خیال تھا کہ وہ اکیلا بہتر زندگی بسر کرسکتا ہے ۔ پولیس سمجھتی ہے کہ اسی وجہ سے اس نے بیوی اور بچوں کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا ‘ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT