Saturday , November 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بیوی بچوں کی جدائی سے دلبرداشتہ شخص کی خودکشی

بیوی بچوں کی جدائی سے دلبرداشتہ شخص کی خودکشی

بھینسہ۔/21اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ ڈیویژن تانور منڈل کے موضع بھوسی میں نشہ کے عادی ایک شخص نے بیوی اور بچوں کی جدائی سے دلبرداشتہ ہوکر خود کو آگ لگاکر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے بموجب تانور منڈل کے موضع بھوسی کا متوطن ڈی بھومنا عمر 40سالہ دھوبی طبقہ سے وابستہ شخص شراب کا عادی تھا اور اس کی نشہ کی عادت سے تنگ آکر اس کی بیوی نے اپنے بچوں کے ہمراہ اپنے مائیکے بالکنڈہ چھ ماہ قبل روانہ ہوگئی تھی جس کے بعد یہ شخص بیوی بچوں کو واپس آنے کیلئے اصرار کررہا تھا لیکن اس کی بیوی نے شراب نوشی چھوڑنے تک واپس نہ آنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ جس پر اس شخص نے نشہ کی حالت میں 4اکٹوبر کی شام اپنے مکان میں کیروسین ڈال کر آگ لگالی ۔ تشویشناک حالت میں افراد خاندان نے بذریعہ ایمبولنس 108 بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل منتقل کیا جہاں دوران علاج فوت ہوگیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ تانور اسسٹنٹ سب انسپکٹر گنگادھر نے ایک کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

TOPPOPULARRECENT