Monday , December 18 2017
Home / جرائم و حادثات / بیوی سے جھگڑا ، شوہر کی خودکشی

بیوی سے جھگڑا ، شوہر کی خودکشی

حیدرآباد /20 ستمبر ( سیاست نیوز ) ٹپہ چبوترا کے علاقہ میں ایک شخص نے بیوی سے جھگڑے کے بعد انتہائی اقدام کرلیا ۔ ٹپہ چبوترا پولیس کے مطابق 35 سالہ گوپال جو پیشہ سے سینٹرنگ مزدور رام سنگھ پور کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق گوپال اور اس کی بیوی میں معمولی بات پر جھگڑے ہوا کرتے تھے اور جھگڑا تنازعہ کی شکل اختیار کرگیا تھا ۔ جس سے تنگ آکر اس شخص نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

چھتری ناکہ میںسنار کی خودکشی
حیدرآباد /20 ستمبر ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ چھتری ناکہ میں دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 17 سالہ شخص جو پیشہ سے سنار ویسٹ بنگال کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ اس لڑکے نے کل رات اپنے مکان میں نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ جبکہ دوسرے واقعہ میں 34 سالہ یادگیری جو پیشہ سے مزدور مالی پریشانیوں کے سبب انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس کے مطابق یادگیری ناگارم مہیشورم کا ساکن تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT