Wednesday , December 19 2018

بیوی سے جھگڑا ، شوہر کی خودکشی

حیدرآباد /13 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سرور نگر کے علاقہ میں ایک شخص نے بیوی بچوں سے جھگڑے کے بعد خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق 55 سالہ ستیانندم جو پیشہ سے رئیل اسٹیٹ کا تاجر تھا ۔ سرور نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل رات یہ شخص سخت نشہ کی حالت میں اپنے مکان پہونچا اور اس نے بیوی بچوں سے جھگڑا کیا جس کے بعد ستیانندم نے بیوی بچوں کو مکان سے رات دیر گئے باہر نکال دیا اور دروازہ بند کرلیا ۔ اس کے بیوی بچوں نے رات شب بسری مکان کی چھت پر کی اور جب صبح دیکھا تو نندم دروازہ نہیں کھول رہا تھا اور کھڑکی سے دیکھا گیا تو اس نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی تھی ۔ سرور نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

برقی شاک کا شکار شخص کی موت
حیدرآباد /13 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ نارسنگی میں ایک شخص برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 29 سالہ روی کانت جو پیشہ سے الیکٹریشن تھا ۔ گنڈی پیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ روی کانت برقی مرمتی کے کام انجام دے رہا تھا کہ مشتبہ طور پر برقی شاک کی زد میں آکر شدید متاثر ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نارسنگی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT