Monday , June 25 2018
Home / جرائم و حادثات / بیوی سے جھگڑا ، مالی پریشانیوں کے علحدہ واقعات میں 5 افراد ہلاک

بیوی سے جھگڑا ، مالی پریشانیوں کے علحدہ واقعات میں 5 افراد ہلاک

حیدرآباد /6 مئی ( سیاست نیوز ) بیوی سے جھگڑا مالی پریشانی خرابی صحت اور حالت نشہ میں خودکشی کرنے کے علحدہ واقعات میں 5 افراد فوت ہوگئے یہ واقعات حیدرآباد اور سائبرآباد حدود میں پیش آئے ۔ کلثوم پورہ پولیس کے مطابق 35 سالہ بی وجئے کمار جو خانگی ملازم تھا اس نے کل رات بیوی سے جھگڑے کے بعد نامعلوم زہریلی شئے کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ وجئے کمار ضیاء گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ میر پیٹ پولیس کے مطابق 30 سالہ کے شنکر جو لاری ڈرائیور تھا ۔ پرشانت نگر میں رہتا تھا ۔ 2 مئی کے دن اس نے حالت نیند میں اپنے جسم پر کیروسن ڈال کر آگ لگالی اور کل رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ شاہ میرپیٹ پولیس کے مطابق 50 سالہ بکیا نائیک جو پیشہ سے کسان تھا لکشما پور تانڈہ میں رہتا تھا ۔ اس شخص نے خرابی صحت کے سبب کل درخت سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پیٹ بشیرآباد پولیس کے مطابق 27 سالہ آر کے نائیڈو جو جگت گیری گٹہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ اس نے کل نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق نائیڈو مالی پریشانیوں کا شکار تھا ۔ کشائی گوڑہ پولیس کے مطابق 50 سالہ شیخ ولی جو پیشہ سے تاجر اور کاپرا علاقہ کے ساکن میٹھے ولی کا بیٹا تھا ۔ ضلع گنٹور کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ اس شخص نے 4 مئی کے دن نامعلوم دوا کا استعمال کرلیا ۔ جسکی آج موت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT