Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / بیوی سے جھگڑا کرنے کے بعد ایک شخص کی خودکشی

بیوی سے جھگڑا کرنے کے بعد ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد /22 ستمبر ( سیاست نیوز ) بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک شخص نے اپارٹمنٹ سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ چندا نگر پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 48 سالہ شخص پرساد نے اپارٹمنٹ سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ پرساد پیشہ سے چوکیدار تھا جو چندا نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ جس کا آبائی مقام گوداوری ضلع بتایا گیا ہے ۔ کل اس کا بیوی سے جھگڑا ہوا تھا ۔ جس نے جھگڑے کے بعد انتہائی اقدام کرتے ہوئے اپارٹمنٹ سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔

TOPPOPULARRECENT