Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / بیوی سے جھگڑے پر تین اشخاص کی خودکشی

بیوی سے جھگڑے پر تین اشخاص کی خودکشی

حیدرآباد /19 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) میاں بیوی کے درمیان پیش آئے جھگڑوں سے تنگ آکر تین اشخاص نے خودکشی کرلی ۔ یہ علحدہ واقعات رائے درگم ، چھتری ناکہ اور تکارام گیٹ پولیس حدود میں پیش آئے ۔ رائے درگم پولیس کے مطابق 35 سالہ بنگاراپا جو پیشہ سے مزدور تھا خواجہ گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ 17 اکٹوبر کے دن میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا اور اس جھگڑے کے بعد بنگاراپا نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے انتہائی اقدام کیا ۔ جس کی علاج کے دوران کل رات موت ہوگئی ۔ چھتری ناکہ پولیس کے مطابق 30 سالہ چکراپانی جو پیشہ سے کارپینٹر تھا چکراپانی کا اس کی بیوی سے جھگڑا ہوا تھا ۔ پولیس کے مطابق اس نے آج پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ تکارام گیٹ پولیس کے مطابق 23 سالہ شخص آر کرشنا جو تکارام گیٹ علاقہ سے بتایا گیا ہے ۔ 17 اکٹوبر کے دن آر کے کا بیوی سے جھگڑا ہوا تھا ۔ اس نے جھڑے کے بعد برہمی کے عالم میں اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT