Monday , April 23 2018
Home / جرائم و حادثات / بیوی سے جھگڑے پر شوہر کی خودکشی

بیوی سے جھگڑے پر شوہر کی خودکشی

حیدرآباد /21 مارچ ( سیاست نیوز ) بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک شوہر نے خودکشی کرلی ۔ ملکاجگیری پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 30 سالہ شخص نرسیا جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ ملکاجگیری علاقہ کے ساکن گنگاپا کا بیٹا بتایا گیا ہے ۔ کل یہ شخص سخت نشہ کی حالت میں اس کے مکان پہونچا اور بیوی بچوں سے ججھگڑا کرنے لگا شوہر کو نشہ کی حالت میں جھگڑا دیکھ کر اس کی بیوی نے اس کے بچوں کو لیکر دوسرے کمرے کا دروازہ بند کرلیا ۔ جب صبح اس خاتون نے دیکھا تو نرسیا پھانسی پر لٹکا ہوا تھا ۔ پولیس ملکاجگیری نے مقدمہ درج کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT