Thursday , November 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بیوی سے جھگڑے کے بعد اقدام خودکشی کرنے والا شخص فوت

بیوی سے جھگڑے کے بعد اقدام خودکشی کرنے والا شخص فوت

یلا ریڈی۔/26مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بیوی سے جھگڑکے بعد اقدام خودکشی کرنے وا لا شخص فوت ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے گوپال پیٹ علاقہ سے تعلق رکھنے والا 35سالہ مہیش روزانہ شراب نوشی کرکے گھر آکر بیوی سے جھگڑا کرتا تھا۔19مارچ کو بھی بیوی گنگا منی کے ساتھ جھگڑا کیا جس پر گنگامنی نے اپنے دونوں بچوں کے ساتھ میکے چلی گئی جس سے دلبرداشتہ ہوکر مہیش نے کیڑے مار دوا پی کرچیخ و پکار کرنے لگا جس سے اس کی ماں بیدار ہوئی اور اطراف کے لوگوں کو بیدار کیا اور قریب کے پی ایچ سی کو منتقل کیا گیا۔ جہاں ڈاکٹر کے مشورہ پر میدک دواخانہ منتقل کیا گیا اور وہاں سے سکندرآباد گاندھی دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ متوفی کی بیوہ کی شکایت پر پولیس نے کیس درج کرلیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT