Tuesday , June 19 2018
Home / جرائم و حادثات / بیوی سے جھگڑے کے بعد شوہر نے بیٹے کا گلادبادیا

بیوی سے جھگڑے کے بعد شوہر نے بیٹے کا گلادبادیا

حیدرآباد ۔ /21 مارچ (سیاست نیوز) کوکٹ پلی علاقہ میں ایک انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ۔ جہاں ایک ظالم باپ نے اپنے 3 سالہ لڑکے کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا ۔ قتل سے پہلے لکڑی سے مارپیٹ کے بعد اس ظالم نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے اپنے کمسن کا گلا دبادیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق موہن اور رانی دونوں میاں بیوی جن کا آبائی مقام ضلع گنٹور بتایا گیا ہے ۔ یہ

حیدرآباد ۔ /21 مارچ (سیاست نیوز) کوکٹ پلی علاقہ میں ایک انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ۔ جہاں ایک ظالم باپ نے اپنے 3 سالہ لڑکے کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا ۔ قتل سے پہلے لکڑی سے مارپیٹ کے بعد اس ظالم نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے اپنے کمسن کا گلا دبادیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق موہن اور رانی دونوں میاں بیوی جن کا آبائی مقام ضلع گنٹور بتایا گیا ہے ۔ یہاں کوکٹ پلی میں روزگار کے سلسلہ میں منتقل ہوئے تھے ۔ رانی ایک ہاسٹل میں کام کرتی تھی اور موہن مزدوری کرتا تھا ۔ کل رات میاں بیوی میں جھگڑے کے بعد موہن اپنے تین سالہ لڑکے کو لے کر گھر سے چلا گیا ۔ آج صبح کوکٹ پلی جے این ٹی یو بس اسٹاپ کے قریب اسے بچے کو مارپیٹ کرتے دیکھا گیا۔ بچہ رورہا تھا اور وہ اسے خاموش رہنے کیلئے زور دے رہا تھا ۔ تاہم بچہ کو خاموش کرنے ظالم نے اس کا گلا دبادیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق موہن اس لڑکے کا سوتیلا باپ بتایا گیا ہے ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT