Wednesday , January 24 2018
Home / جرائم و حادثات / بیوی سے جھگڑے کے بعد شوہر کی خودکشی

بیوی سے جھگڑے کے بعد شوہر کی خودکشی

حیدرآباد /23 اپریل ( سیاست نیوز ) کوکٹ پلی کے علاقہ میں بیوی سے جھگڑے کے بعد شوہر نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 34 سالہ سدھیر کمار جو پیشہ سے سی اے تھا بالاکرشنا نگر کوکٹ پلی میں رہتا تھا ۔ اس شخص نے آج صبح اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ چار سال قبل اس شخص کی شادی ہوئی تھی اور گذشتہ روز اس کی بیوی نے جھگڑا ہونے کے بعد اپنے مائی

حیدرآباد /23 اپریل ( سیاست نیوز ) کوکٹ پلی کے علاقہ میں بیوی سے جھگڑے کے بعد شوہر نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 34 سالہ سدھیر کمار جو پیشہ سے سی اے تھا بالاکرشنا نگر کوکٹ پلی میں رہتا تھا ۔ اس شخص نے آج صبح اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ چار سال قبل اس شخص کی شادی ہوئی تھی اور گذشتہ روز اس کی بیوی نے جھگڑا ہونے کے بعد اپنے مائیکے کا رخ کیا تھا ۔ اکثر میاں بیوی میں جھگڑے ہوا کرتے تھے اور سدھیر کمار اپنی بیوی کو بلانے گیا تھا تاہم بیوی نے آنے سے انکار کردیا ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT