بیوی سے جھگڑے کے بعد شوہر کی خود کشی

حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : شہر و نواحی علاقہ میں پیش آئے میاں بیوی کے جھگڑوں کے دو علحدہ واقعات میں دو افراد بشمول ایک خاتون نے خود کشی کرلی ۔ ایک واقعہ میں شوہر سے جھگڑے کے بعد بیوی نے اور ایک واقعہ میں بیوی سے جھگڑے کے بعد شوہر نے خود کشی کرلی ۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 28 سالہ اوشا جو مارکنڈیا نگر علاقہ کے ساکن سنتوش کی بیوی

حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : شہر و نواحی علاقہ میں پیش آئے میاں بیوی کے جھگڑوں کے دو علحدہ واقعات میں دو افراد بشمول ایک خاتون نے خود کشی کرلی ۔ ایک واقعہ میں شوہر سے جھگڑے کے بعد بیوی نے اور ایک واقعہ میں بیوی سے جھگڑے کے بعد شوہر نے خود کشی کرلی ۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 28 سالہ اوشا جو مارکنڈیا نگر علاقہ کے ساکن سنتوش کی بیوی تھی جو پیشہ سے خانگی الیکٹریشن بتایا گیا ہے ۔ سنتوش اور اوشا میں اکثر جھگڑے ہوا کرتے تھے ۔ گذشتہ روز جھگڑے کے بعد سنتوش بغیر ناشتہ کئے اپنے مکان سے چلا گیا اور جب رات واپس لوٹا تو اس نے دیکھا کہ اس کی بیوی نے پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 28 سالہ کے سائیدلو جو این بی ٹی نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ بلدیہ کا کنٹراکٹ ملازم بتایا گیا ہے ۔ سائیدلو اکثر نشہ کی حالت میں رہتا تھا ۔۔

TOPPOPULARRECENT