بیوی سے جھگڑے کے بعد شوہر کی دوست کے مکان میں خودکشی

حیدرآباد۔/12 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک شخص نے دوست کے مکان میں خودکشی کرلیا۔ ایس آر نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 26 سالہ کرن جو بہلول خان گورہ علاقہ کے ساکن کی شادی ایک سال قبل ہوئی تھی اور میاں بیوی میں معمولی بات پر جھگڑے چل رہے تھے۔ گزشتہ روز بحث و تکرار کے بعد دونوں میں جھگڑا ہوا اور کرن نے بیوی کو گھر سے چلے جانے کو کہا لیکن بیوی کے جواب سے وہ گھر کے باہر نکل گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق متوفی کی بیوی بھوانی نے شوہر سے کہا کہ مکان اس کا ہے وہ خود باہر چلا جائے۔ اس بات کو لیکر وہ دلبرداشتہ ہوگیا اور اس کے ساتھی ویرا بابو کے مکان پہنچ کر اس نے خودکشی کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT