Sunday , November 19 2017
Home / جرائم و حادثات / بیوی سے علحدگی پر تناؤ کا شکار دو افراد کی خودکشی

بیوی سے علحدگی پر تناؤ کا شکار دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد۔/8جون، ( سیاست نیوز) بیوی سے علحدگی پر دلبرداشتہ ، ایک اور بیوی کی موت پر ذہنی تناؤ کا شکار دو افراد نے خودکشی کرلی۔ جواہر نگر اور چکڑ پلی پولیس کے حدود میں یہ واقعات پیش آئے۔ جواہر نگر پولیس کے مطابق 45سالہ محمد مجید علی جو پیشہ سے خانگی ملازم تھانے کل درخت سے پھانسی لیکر خودکشی کرلیا۔ جواہر نگر علاقہ کا ساکن مجید گزشتہ ایک سال سے اپنی بیوی سے علحدہ رہنے لگا تھا اور اس بات پر وہ دلبرداشتہ ہوگیا تھا جس نے انتہائی اقدام کرلیا۔چکڑ پلی پولیس کے مطابق پیشہ سے خانگی ملازم اس شخص کی شادی 4 ماہ قبل ہوئی تھی اور اس کی بیوی سڑک حادثہ میں فوت ہوگئی تھی جس کے بعد سے یہ شخص مسلسل پریشان رہنے لگا تھا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT