Sunday , June 24 2018
Home / جرائم و حادثات / بیوی سے علحدگی پر دل برداشتہ شخص کی خودسوزی

بیوی سے علحدگی پر دل برداشتہ شخص کی خودسوزی

حیدرآباد /12 مارچ ( سیاست نیوز ) بیوی کی علحدگی اور بات چیت ترک کرنے سے دلبرداشتہ شخص نے خودسوزی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 38 سالہ نریندر نے اپنے برادر نسبتی کے مکان پہونچکر یہ انتہائی اقدام کیا جو کوکٹ پلی میں رہتا تھا ۔ کوکٹ پلی پولیس ذرائع کے مطابق نریندر پیشہ سے پینٹر اور نظام پیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس کی شادی ساویتری نامی خاتون سے ہوئی تھی ۔ جھگڑوں سے تنگ آکر اس خاتون نے شوہر کا گھر چھوڑ دیا ۔ اپنی بیوی اور بچوں کا پتہ نہ چلنے پر دلبرداشتہ نریندر برادر نسبتی کے مکان پہونچا اور خودسوزی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT