Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / بیوی نے شوہر کا قتل کردیا

بیوی نے شوہر کا قتل کردیا

حیدرآباد۔ 16 جولائی (سیاست نیوز) ابراہیم پٹنم میں ایک بیوی نے شوہر کا قتل کردیا۔37 سالہ پی انجیا، ساکن ابراہیم پٹنم کی شادی 30 سالہ لکشمی سے 9 سال قبل ہوئی تھی۔ آئے دن دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا کرتا تھا اور 14 جولائی کو بھی زبردست جھگڑا ہوا تھا جس کے نتیجہ میں لکشمی نے اپنے شوہر کے سر کو دیوار سے ٹکرایا۔ انجیا اس واقعہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا اور اسے علاج کیلئے دواخانہ عثمانیہ میں شریک کیا گیا جو آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ ابراہیم پٹنم پولیس نے لکشمی کے خلاف ایک قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا۔

TOPPOPULARRECENT