Friday , September 21 2018
Home / جرائم و حادثات / بیوی نے شوہر کا گلہ کاٹ کر قتل کردیا

بیوی نے شوہر کا گلہ کاٹ کر قتل کردیا

حیدرآباد 28 اکٹوبر (سیاست نیوز) میاں پور کے علاقہ میں ایک خاتون نے والدہ پر حملہ سے برہم ہوکر اپنے شوہر کا گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ اس واقعہ کے بعد نیو کالونی میاں پور میں سنسنی پھیل گئی۔ میاں پور پولیس کے مطابق 24 سالہ محمد غوث کل رات اپنی بیوی کے حملہ میں ہلاک ہوگیا۔ اس کی بیوی نے اس کا گلا اُس وقت کاٹ دیا جب وہ حالت نشہ میں سو رہا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد غوث جو پیحشہ سے لیبر تھا، نیو کالونی میاں پور میں رہتا تھا۔ گزشتہ چند روز سے میاں بیوی میں جھگڑے چل رہے تھے اور غوث اکثر نشہ کی حالت میں جب ہوتا اپنی بیوی کو مار پیٹ کرتا تھا۔ کل رات بھی وہ نشہ کی حالت میں پہونچا اور بیوی کے بجائے ساس کی پٹائی کردی اور سو گیا۔ اس بات پر برہم غوث کی بیوی نے بلیڈ سے اپنے شوہر کا گلا کاٹ کیا۔ میاں پور پولیس نے یہ بات بتائی اور قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

TOPPOPULARRECENT