Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / بیوی پر چچا سے ناجائز تعلقات کیلئے دباؤ

بیوی پر چچا سے ناجائز تعلقات کیلئے دباؤ

سنتوش نگر پولیس میں شکایت درج، شوہر اور چچا گرفتار
حیدرآباد /15 مارچ ( سیاست نیوز ) حافظ بابا نگر میں آسٹریلیا کے این آر آئی کی جانب سے اپنی بیوی کو  دوست سے ناجائز تعلقات قائم کرانے کا اخلاق سوز واقعہ رونما ہونے کے اندرون دو دن سنتوش نگر علاقہ میں ایک اور واقعہ منظر عام پر آیا ہے ۔ سنتوش نگر پولیس کے بموجب چھ ماہ کی دلہن کو اس کا شوہر، چچا سے ناجائز تعلقات قائم کرنے پر مجبور کر رہا تھا ۔ تفصیلات کے بموجب 35 سالہ مزمل منیر ساکن چنچل گوڑہ کی شادی تبسم بیگم ساکن فتح شاہ نگر سنتوش نگر سے 9 ستمبر سال 2016 کو ہوئی تھی ۔ اس خاتون نے پولیس میں ایک شکایت درج کروائی جس میں یہ الزام عائد کیا کہ اس کا شوہر ازدواجی زندگی کے قابل نہیں ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ مزمل منیر اپنے چچا مبین الدین سے ناجائز تعلق قائم کرنے کیلئے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو زبردستی کر رہا تھا ۔ اپنے بھتیجہ کی اس پیشکش کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے مبین الدین نے تبسم بیگم سے دو مرتبہ دست درازی کرتے ہوئے اس سے بدسلوکی کی۔ متاثرہ خاتون نے سنتوش نگر پولیس میں 11 مارچ کو ایک شکایت درج کروائی تھی جس کے نتیجہ میں پولیس نے شوہر اور اس کے چچا کے خلاف تعزیرات ہند کے دفعہ 498(A) اور 354(A)(B) ( دست درازی ) کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے ان کی تحقیقات شروع کردی ۔

TOPPOPULARRECENT