Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / بیوی کا برقعہ پہن کر قیدی جیل سے فرار

بیوی کا برقعہ پہن کر قیدی جیل سے فرار

جکارتہ۔ 13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک انڈونیشیائی قاتل جس نے ایک بچی کا قتل کیا تھا، جیل سے مسلمان خواتین کیلئے استعمال کئے جانے والے برقعہ کو پہن کر راہ فرار اختیار کی۔ اس نے سیاہ چشمہ بھی لگا لیا تھا اور کسی حد تک زنانہ میک اپ بھی کرلیا تھا جس سے وہاں موجود گارڈس کو ذرہ برابر بھی شک نہیں ہوا کہ وہ قیدی ہے۔ انور نامی شخص جس نے ایک بچی کی عصمت ریزی اور قتل کیا تھا ، جکارتہ کی جیل سے خاتون کا حلیہ بناکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ کہا جارہا ہے کہ برقعہ اس کی بیوی نے گارڈس کو دھوکہ دے کر جیل تک اس وقت پہنچایا جب وہ عید کی ملاقات کیلئے جیل پہنچی تھی۔ جکارتہ پولیس کے ترجمان نے کہا کہ انور نے میٹنگ روم میں اپنے کپڑے تبدیل کئے جو قیدیوں اور ان کے رشتہ داروں کے درمیان ملاقات کیلئے مختص ہے۔ بعدازاں اس نے اپنی بیوی کی طرح لپ اسٹک لگائی اور اپنی بیوی کے ہمراہ اپنے دونوں بچوں کو لئے ہوئے مسکراتے ہوئے جیل سے باہر آگیا اور گارڈس یہی سمجھتے رہے کہ وہ کوئی ملاقاتی خاتون ہے۔

TOPPOPULARRECENT