Saturday , February 24 2018
Home / جرائم و حادثات / بیوی کا بہیمانہ قتل کرنے والے کانسٹبل کو عمر قید کی سزا

بیوی کا بہیمانہ قتل کرنے والے کانسٹبل کو عمر قید کی سزا

حیدرآباد۔ 14 فروری (سیاست نیوز) میٹرو پولیٹن سیشن جج نے تلنگانہ اسٹیٹ اسپیشل پولیس (ٹی ایس ایس پی) کے کانسٹبل بی نری ریڈی کو اپنی بیوی کا بہیمانہ قتل کرنے کی الزام میں عمر قید کی سزا سنائی۔ 19 جون 2015ء کو نری ریڈی نے اپنی بیوی وجئے لکشمی پر وزنی پتھر سے مبینہ طور پر اس کے سر پر حملہ کرتے ہوئے اسے شدید زخمی کردیا تھا جس کے نتیجہ میں وہ برسرموقع ہلاک ہوگئی تھی۔ پولیس جوبلی ہلز نے کانسٹبل کو گرفتار کرتے ہوئے عدالت میں پیش کرکے جیل بھیج دیا گیا۔ پولیس نے ٹی ایس ایس پی کے کانسٹبل نری ریڈی کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی جس کے نتیجہ میں پبلک پراسیکیوٹر ریویندر ریڈی نے کیس کی سماعت کے دوران پیروی کرتے ہوئے کانسٹبل کو قصوروار ثابت کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ میٹرو پولیٹن سیشن جج مسٹر جی وینکٹ کرشنا نے کانسٹبل کو عمر قید کی سزا سنائی اور اس کے خلاف 10 ہزار روپئے جرمانہ بھی عائد کیا۔

TOPPOPULARRECENT